جرمنی اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے: حماس

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے  اسرائیل کو دس ہزار عدد ٹینک رونہ کرنے پر جرمنی کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں حصے دار قرار دیا ہے

2089879
جرمنی اسرائیلی مظالم میں برابر کا شریک ہے: حماس

 فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے  اسرائیل کو دس ہزار عدد ٹینک رونہ کرنے پر جرمنی کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں حصے دار قرار دیا ہے۔

 حماس نے  اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ جرمنی کا یہ منصوبہ نازی اسرائیلی حکومت  کے جنگی جرائم  کی تمام  سیاسی و اخلاقی ذمے داریوں  کا  حصے دار ہے ۔

  حماس نے جرمنی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ جرمنی انسان سوزجرائم کی تاریخ کو دوبارہ جنم دے رہا ہے،وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور اس کے دفاع  میں پیش پیش ہے جسے ہم  کبھی معاف نہیں کریں گے۔

 یاد رہے کہ اشپیگل نامی جریدے  نے اپنی خبر میں  لکھا تھا کہ جرمن حکومت اسرائیل کو ٹینکوں کی فراہمی جائز قرار دیتی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں