اسرائیل کے غزہ پر گزشتہ رات کے حملوں میں کم ازکم 15 فلسطینی شہری شہید

دیر البیلہ کے اقصی شہداء اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح سے نصف شب تک 35 "شہید" اور 60 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا

2085067
اسرائیل کے غزہ پر گزشتہ رات کے حملوں میں کم ازکم 15 فلسطینی شہری شہید

اطلاع کے مطابق  غزہ کی پٹی کے وسطی حصے اور جنوب میں واقع شہروں پر رات گئے اسرائیلی فوج کے حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی ’وافا‘ کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے وسطی علاقے دیر البیلہ اور جنوبی شہر خان یونس کے مشرق میں المنارہ محلے میں دو مکانات کو نشانہ بنایا جہاں شہری رہائش پذیر تھے۔

ان حملوں میں کم از کم 15 فلسطینی جن میں زیادہ تر بچے تھے ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب دیر البیلہ کے اقصی شہداء اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ جمعہ کی صبح سے نصف شب تک 35 "شہید" اور 60 سے زائد زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے۔

7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں میں کم از کم 9,730 بچے اور 6,830 خواتین سمیت 22,600 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جہاں ہزاروں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں، وہیں ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا کر شہریوں کے بنیادی ڈھانچے کو تباہ کیا جا رہا ہے جہاں عوام پناہ لیتے ہیں۔

اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نبلوس، بیت الاحم، سیلفت اور بیت المقدس  میں رات گئے چھاپے مارے۔ اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے مکانات کو نقصان پہنچایا اور کم از کم 3 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔



متعللقہ خبریں