اسرائیل نے اپنی 5 فوجی بریگیڈ واپس بلا لیں

اسرائیل میں قائم "وللہ" نیوز سائٹ اور چینل 12 ٹیلی ویژن نے 21 دسمبر کو اعلان کیا کہ گولانی بریگیڈ کے دستے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد غزہ کی پٹی سے  آرام کی خاطر واپس چلے گئے ہیں

2082648
اسرائیل نے اپنی 5 فوجی بریگیڈ واپس بلا لیں

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر زمینی حملے میں لڑنے والی اپنی 5 بریگیڈز کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ریڈیو پر دیے گئے بیان میں کہا گیا کہ ڈیموبلائزڈ بریگیڈز 551ویں ریزرو بریگیڈ، 14ویں بریگیڈ اور تین ٹریننگ بریگیڈ ہیں۔
اسرائیل میں قائم "وللہ" نیوز سائٹ اور چینل 12 ٹیلی ویژن نے 21 دسمبر کو اعلان کیا کہ گولانی بریگیڈ کے دستے بھاری نقصان اٹھانے کے بعد غزہ کی پٹی سے  آرام کی خاطر واپس چلے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر سے جب سے غزہ کی پٹی پر ان کے حملے شروع ہوئے تھے، 506 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے 172 زمینی حملے کے عمل کے دوران تھے۔
اب  تک  اس بڑھتی ہوئی کشیدگی میں 21,800 سے زائد فلسطینی، جن میں زیادہ تر بچے تھے، ہلاک ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں