استنبول کے آیا صوفیہ اسکوائر میں "Say Stop"کے  نعرے سےاسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ

شہریوں اور علاقے میں موجود کچھ سیاحوں نے انگریزی اور عربی میں نعرے لگا کر اسرائیل کے خلاف  رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کا ساتھ دیا

2149053
استنبول کے آیا صوفیہ اسکوائر میں "Say Stop"کے  نعرے سےاسرائیل مخالف احتجاجی مظاہرہ
ayasofya meydani israil'e tepki.jpg

رفح او غزہ میں اسرائیل کے حملوں کےبرخلاف استنبول کے آیا صوفیہ اسکوائر میں "Say Stop"کے  نعرے سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

نوجوانوں نے نمازِ مغرب  آیا  صوفیہ  جامع مسجد  کبیرہ میں ادا کی اور پھر چوک میں اکٹھے ہوئے۔

گروپ نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر یہ تحریریں درج تھیں ’’مسلمان ظلم کے سامنے نہیں جھکیں گے‘‘، ’’خاموش نہ رہو، نسل کشی کا فریق نہ بنو‘‘، ’’اے  لوگواور کتنے بچے مرنے چاہئیں‘‘، ’’فلسطین ضرور آزاد ہوگا‘‘۔ ہر  جگہ  فلسطین ہے، غزہ ہے، "اسرائیل جنگی مجرم ہے"۔

شہریوں اور علاقے میں موجود کچھ سیاحوں نے انگریزی اور عربی میں نعرے لگا کر اسرائیل کے خلاف  رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے نوجوانوں کا ساتھ دیا۔

اس  مظاہرے  ایک حصے کے طور پر قائم کردہ خیمے میں رفح میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں اپنی جانیں گنوانے والے فلسطینیوں کی فرضی شبہییں رکھی گئیں۔ اور آگ کے گرد بیٹھ کر علاقے کے مشکل حالات کی تصویر کشی کی گئی ۔

اس دوران تقاریر میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اسرائیل کے جنگی جرائم صرف فلسطین یا عالم اسلام کا نہیں بلکہ دنیا بھر کے باضمیر لوگوں کا مسئلہ ہیں۔

 



متعللقہ خبریں