اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے مزید 4 کارکن ہلاک

8 اکتوبر سے اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے ارکان کی تعداد 133 ہو گئی

2082431
اسرائیلی حملوں میں  حزب اللہ کے مزید 4 کارکن ہلاک

لبنان میں حزب اللہ تحریک نے اعلان کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں اسرائیلی فوج اور سرحدی علاقے کے درمیان جھڑپوں میں اس کے مزید 4 ارکان مارے گئے ہیں۔

حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ لڑائی میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے بارے میں ایک بیان دیا۔

بیان میں کہا گیا کہ حزب اللہ کے 4 ارکان نے "بیت المقدس کے لیے اپنی جانیں گنوائیں"۔

8 اکتوبر سے اسرائیل کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے ارکان کی تعداد 133 ہو گئی ہے۔

اس کے علاوہ جھڑپوں میں 28 لبنانی شہری، 5 اسرائیلی شہری اور 9 اسرائیلی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔



متعللقہ خبریں