غزہ کی پٹی میں جھڑپ،دو مزیداسرائیلی فوجی مارے گئے

اسرائیلی فوج کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ، غزہ کی پٹی میں ڈھائی ماہ سے جاری حملوں میں  اب تک  489 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں

2080258
غزہ کی پٹی میں جھڑپ،دو مزیداسرائیلی فوجی مارے گئے

 ڈھائی ماہ  سے بمباری کی زد میں  گھری غزہ کی پٹی میں  ہوئی جھڑپ  کے دوران اسرائیل کے دو مزید فوجی مارے گئے۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق،  اسرائیلی فوجی سارجنٹ نتیائی مائزلز اور سارجنٹ  رانی تامر غزہ میں جاری جھڑپوں کے دوران مارے گئے۔

  اسرائیلی فوج کے حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ، غزہ کی پٹی میں ڈھائی ماہ سے جاری حملوں میں  اب تک  489 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں