شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 6 ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے حملے میں زخمی ہونے والے 4 فوجیوں میں سے 3 تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر بہ ہوسکے

2079913
شمالی عراق میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں 6 ترک فوجی شہید

شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے حملے میں 6 فوجی شہید ہو گئے۔

وزارت قومی دفاع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے حملے میں زخمی ہونے والے 4 فوجیوں میں سے 3 تمام تر کوششوں کے باوجود جانبر بہ ہوسکے اور جام شہادت نوش کر گئے، دوسری طرف 7 دہشت گردوں کو  غیر فعال کر دیا گیا ہے۔

وزارتِ قومی دفاع نے اعلان کیا تھا کہ جمعہ 22 دسمبر کو  شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے حملے اور اس کے بعد چھڑنے والی جھڑپ  میں 3 فوجی شہید  اور 4  زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت نے اپنے تازہ بیان میں بتایا ہے کہ  زخمی 4 فوجیوں  میں سے 3  بھی شہید ہو گئے ہیں۔

بیان میں درج ذیل کا اعلان کیا  گیا ہے:"شمالی عراق میں، ہمارے 4 بہادر ساتھیوں میں سے 3 جو 22 دسمبر 2023 کو علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کے ارکان کی طرف سے کیے گئے حملے میں زخمی ہوئے تھے ۔  تمام تر کوششوں کے باوجود  اپنے خالق ِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔ خطے میں بے اثر  کیے گئے دہشت گردوں کی تعداد 7 ہو گئی ہے اور آپریشن جاری ہے۔"



متعللقہ خبریں