غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

غزہ پر سے پابندیاں اٹھانے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے سیاسی کوششیں جاری ہیں

2078929
غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا ذمہ دار امریکہ ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کا ذمہ دار امریکہ ہے۔

قطر کا "اچانک" دورہ کرنے والے عبداللہیان نے دارالحکومت دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل حانیہ سے ملاقات کی۔

عبداللہیان نے کہا، " فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کا ارتکاب کر نے والے  اسرائیل کو لامحدود حمایت فراہم کرنے والا واشنگٹن اس چیز کا بین الاقوامی اور قانونی طور پر ذمہ دار ہے۔ امریکہ کو یہ نتیجہ اخذ کرنا چاہیے کہ جنگ کوئی حل نہیں ہے۔"

ایرانی وزیر نے کہا کہ غزہ پر سے پابندیاں اٹھانے اور انسانی امداد کی فراہمی کے لیے سیاسی کوششیں جاری ہیں۔

حانیہ نے کہا کہ اگرچہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو 75 دن گزر چکے ہیں لیکن مزاحمت ابھی بھی کافی مضبوط ہے۔

حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیل نے شمالی غزہ پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن مزاحمتی قوتیں شمال سمیت غزہ کی پٹی کے تمام حصوں میں موجود ہیں اور مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں