وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اقتدار میں نہیں رہ سکتے: لاپڈ

نیتان یاہو وزارت اعظمیٰ کو جاری نہیں رکھ سکتے۔ جنگ کے دوران انتخابات ممکن ہیں: یائر لاپڈ

2077702
وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اقتدار میں نہیں رہ سکتے: لاپڈ

اسرائیل حزب اختلاف کے لیڈر یائر لاپڈ نے، دو ماہ سے زائدعرصے سے غزّہ میں جاری، حملوں کے دوران انتخابات کی اپیل کی اور کہا ہے کہ وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

اسرائیل کے سابق وزیر اعظم لاپڈ نے روزنامہ یڈوٹ آہرونوٹ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ "نیتان یاہو وزارت اعظمیٰ کو جاری نہیں رکھ سکتے۔ جنگ کے دوران انتخابات ممکن ہیں"۔

اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں طے شدہ سمجھوتے کے بارے میں انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے نیتان یاہو  کو آگاہ کر دیا ہے کہ خواہ  کیسے ہی بھاری بدل کیوں نہ چُکانے  پڑیں ہم اس سمجھوتے کی حمایت کریں گے۔

لاپڈ نے کہا ہے کہ "کسی نئی تجویز کا میز پر آنا ضروری ہے۔ کاغذ میز پر آنے کے بعد قبول نہ بھی ہو تو بھی ایک اقدام کا محّرک بن جاتا ہے"۔

واضح رہے کہ اسرائیل ذرائع ابلاغ میں کہا جا رہا ہے کہ حماس کے خلاف عسکری و خفیہ خبر رسانی کے شعبوں میں ناکامیاں نیتان یاہو  کے سیاسی مستقبل کے اختتام کا مفہوم رکھتی ہیں۔



متعللقہ خبریں