حماس سے بالا بالا غزّہ کے مستقبل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا: ہنیہ

حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی شرکت کے بغیر غزّہ کے بارے میں کوئی بھی سیناریو ممکن نہیں ہے: اسماعیل ہنیہ

2076587
حماس سے بالا بالا غزّہ کے مستقبل کا کوئی فیصلہ نہیں کیا جا سکتا: ہنیہ

فلسطین تحریک مزاحمت "حماس" کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ "غزّہ کے مستقبل کے بارے میں حماس اور دیگر فلسطینی  مزاحمتی گروپوں کی شرکت کے بغیر تیار کیا گیا  کوئی بھی  سیناریو غیر یقینی اور محض خیالی ہو گا"۔

ہنیہ نے حماس کے ٹیلی گرام پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی عوام اور ان کی مزاحمت نہایت طاقتور، پُر عزم اور صبر والی ہے۔ اسرائیلی قبضے کے خاتمے پر ہمارا یقین نہایت محکم ہے"۔

انہوں نے کہا ہے کہ حماس بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ روابط جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم فلسطینی عوام کے مصائب کو کم کرنے اور انہیں امداد   کی فراہمی کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

اسماعیل ہنیہ نے عرب اور دیگر اسلامی ممالک سے فلسطینی عوام کی جدوجہد کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی اور  کہا ہے کہ حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں کی شرکت کے بغیر غزّہ کے بارے میں کوئی بھی سیناریو ممکن نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں