قطر سے غزہ کو امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری

116 ٹن انسانی امداد لے جانے والے طیاروں پر  خوراک، ادویات اور  قیام کرنے کا سازو  سامان موجود ہے

2075092
قطر سے غزہ کو امدادی سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری

قطر نے اسرائیلی ناکہ بندی اور شدید بمباری کی زد میں ہونے والی غزہ کی پٹی کو   116 ٹن انسانی امداد  پر مبنی  3 طیارے مصر بھیجے  ہیں۔۔

قطر کی وزارت خارجہ نے اس معاملے پر تحریری بیان جاری کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد لے جانے والے قطر کی مسلح افواج کے 3 طیارے مصر کے شہر العریش روانہ کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 116 ٹن انسانی امداد لے جانے والے طیاروں پر  خوراک، ادویات اور  قیام کرنے کا سازو  سامان موجود تھا۔

قطر نے 9 نومبر کو بھی  غزہ کے لیے 180 ٹن انسانی امداد  پر مبنی  4 طیارے مصر بھیجے تھے۔



متعللقہ خبریں