"غزہ پر اسرائیلی حملے" 15889 اموات،42 ہزار زخمی

غزہ کے امور صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ  زخمیوں کی تعداد 42 ہزار تک جا پہنچی ہے

2072499
"غزہ پر اسرائیلی حملے" 15889 اموات،42 ہزار زخمی

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں  کے نتیجے میں 376 افراد کی مزید ہلاکتوں کے بعد یہ تعداد15899 ہو گئی ہے ۔

 غزہ کے امور صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر محاصرہ غزہ کی پٹی میں سات اکتوبر سے جاری حملوں میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جبکہ  زخمیوں کی تعداد 42 ہزار تک جا پہنچی ہے ۔

یاد رہے کہ حماس کی عسکری شاخ  القسام بریگیڈ نے 7 اکتوبر سے اسرائیل کے خلاف  طوفان الاقصی نامی آپریشن شروع  کیا تھا جس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے آہنی شمشیر نامی  حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں