اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے بڑھا دیئے، شمالی و جنوبی علاقے زد میں

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں اپنے زمینی قبضے کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں 1.8 ملین لوگ ناکہ بندی کے تحت بے گھر ہو چکے ہیں

2072225
اسرائیل نے غزہ پر زمینی حملے بڑھا دیئے، شمالی و جنوبی علاقے زد میں

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ وہ غزہ میں اپنے زمینی قبضے کو بڑھانا جاری رکھے ہوئے ہے، جہاں 1.8 ملین لوگ ناکہ بندی کے تحت بے گھر ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان  دانیال ہاگری نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اسرائیلی فوج حماس کے ہر اڈےکی طرف بڑھ رہی ہے۔

ہگاری نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اب بھی 137 یرغمالی موجود ہیں ،اسیر مسلسل ہمارے ذہن میں ہیں ہم  بلا تعطل  خفیہ معلومات  اور آپریشنز   میں ان کے تحفظ کا خیال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں   تاکہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ممکنہ حد تک   ان کی جانیں بچائی جا سکیں۔

انہوں نے دلیل دی کہ وہ مسلسل خفیہ معلومات جمع کرتے ہیں تاکہ کوئی خطرہ مول نہ لیں۔

 ترجمان نے بتایا کہ جب اسرائیلی فوج ناکہ بندی شدہ غزہ کی پٹی میں اپنے زمینی قبضے میں جنوب کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہی تھی تو بکتر بند گاڑیوں اور  ٹینکوں نے خان یونس شہر کے مشرق کی طرف   گولے پھینکے جو گنجان آباد  ہے۔

خان یونس میں جھڑپوں میں شدت آنے والے علاقوں سے درجنوں خاندان بمباری کی زد میں شہر کے وسط میں واقع علاقوں میں منتقل ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اسرائیلی چیف آف جنرل سٹاف ہرزی حلوی نے بھی اعلان کیا کہ وہ غزہ کی پٹی کے جنوب میں بھی اسی طرح لڑ رہے ہیں جیسے وہ شمال میں لڑ رہے ہیں اور حماس کے کمانڈروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

حلوی نے کہا کہ انہوں نے شمالی غزہ میں حماس کے دو بریگیڈز کو ختم کر دیا ہے جبکہ  مزید بٹالین کو نشانہ بنانے کے لیے غزہ کے اندر مصروف ہیں۔

حلوی نے کہا کہ ہم نے غزہ کی پٹی کے شمال میں جامع جنگ لڑی اور اب ہم غزہ کی پٹی کے جنوب میں بھی لڑ رہے ہیں۔

 واضح رہے کہ خان یونس شہر، غزہ کے جنوب میں سمندر سے 4 کلومیٹر اندرون ملک، پٹی میں شہر کے مرکز کے بعد سب سے زیادہ گنجان آباد علاقہ کے طور پر جانا جاتا ہے، جس کی آبادی  جنگ سے قبل 54 مربع کلومیٹر کے علاقے میں تقریباً دو لاکھ سات ہزار ہے۔.

 



متعللقہ خبریں