غزّہ کے المغازی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ

حماس نے فریقین کے درمیان سمجھوتے کی پابندی نہیں کی، یرغمالی اسرائیلی خواتین کو رہا نہیں کیا اور اسرائیل پر راکٹ فائر کیا ہے: نیتان یاہو

2071243
غزّہ کے المغازی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوج کا حملہ

اسرائیلی فوج نے، غزّہ کے مرکز میں واقع المغازی مہاجری کیمپ میں، ایک گھر پر حملہ کر کے  7فلسطینیوں  کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے غزّہ کے جنوبی شہر رفح  میں بھی ایک گھر کو نشانہ بنا یا ہے۔ حملے میں 4 افراد ہلاک اور  کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔خان یونس کے مغربی شہر حماد میں بھی ایک اپارٹمنٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے ۔ حملے میں 2 افراد ہلاک اور کثیر تعداد میں زخمی ہو گئے ہیں۔

غزّہ وزارتِ صحت کے مطابق فائر بندی کے خاتمے سے اب تک کُل 14 فلسطینیوں کا ہلاک کیا جا چُکا ہے۔

غزّہ کے شمال مغربی محلّے  الناصر میں  الناصر اورالرنتیسی  ہسپتالوں کے اطراف میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی گروپوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں حماس کو، غزّہ پر حملوں کے دوبارہ آغاز کا، قصوروار  ٹھہرایا گیا ہے۔

بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ حماس نے فریقین کے درمیان سمجھوتے  کی پابندی نہیں کی، یرغمالی اسرائیلی خواتین کو رہا نہیں کیا اور اسرائیل پر راکٹ فائر کیا ہے۔

بیان میں نیتان یاہو کے ان الفاظ کو جگہ دی گئی ہے "جنگ کی طرف واپسی، اسرائیلی حکومت  کی اپنے جنگی مقاصد سے وابستگی کا اظہار ہے۔ ہمارے مقاصد میں اسرائیلی  قیدیوں کی رہائی، حماس کا خاتمہ اور غزّہ   کے دوبارہ  اسرائیل کے لئے خطرہ تشکیل نہ دینے کی یقین دہانی شامل ہیں"۔



متعللقہ خبریں