فائر بندی کے اطلاق کے بعد 200 امدادی ٹرکوں کی غزہ آمد
غزہ سے 17 زخمیوں کو مصر لایا گیا جن میں سے 12 کو علاج کے لیے اپنے مدد گاروں کے ہمراہ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات بھیجا گیا ہے۔
![فائر بندی کے اطلاق کے بعد 200 امدادی ٹرکوں کی غزہ آمد](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/ad11/253a/e1ff/65619853d4384.jpg?time=1718870108)
مصر نے اطلاع دی ہے کہ امدادی سامان سے لدے200 ٹریلر انسانی ہمدردی کے تحت جنگی توقف کے پہلے دن غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے۔
مصری پریس انفارمیشن ایجنسی کی ویب سائٹ پر دیے گئے تحریری بیان کے مطابق ادارے کے صدر ضیا رشوان نے غزہ بھیجے گئے امدادی ٹریلروں اور ان کے ملک کو بھیجے گئے زخمیوں کے حوالے سےاپنا جائزہ پیش کیا۔
مصر کی جانب سے غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کی کوششیں جاری ہونے کی وضاحت کرنے والے رشوان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کے وقفے کے پہلے دن انسانی امداد کے 200 ٹرکوں کے ساتھ ساتھ 2 ایمبولینسیں، اردن کے فیلڈ اسپتال کے 15 ٹریلراور متحدہ عرب کے فیلڈ ہسپتال 11ٹریلروں کی غزہ میں آمد ہوئی ہے۔
رشوان نے بتایا کہ غزہ سے 17 زخمیوں کو مصر لایا گیا جن میں سے 12 کو علاج کے لیے اپنے مدد گاروں کے ہمراہ ترکیہ اور متحدہ عرب امارات بھیجا گیا ہے۔
مصری عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کی وجہ سے مصر میں پھنسے 134 فلسطینی رضاکارانہ طور پر غزہ کی پٹی کو لوٹے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/840d/88d9/f6f3/6672cab03b70d.jpg?time=1718870108)
اسرائیل کا جنوبی لبنان کے ساحلی شہر سور کے قریب ایک علاقے میں فضائی حملہ
فضائی حملے میں سُر شہر کے بہت قریب واقع فاصلے پر ایک جگہ کو نشانہ بنایا گیا
![حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/a5ff/6982/cc58/66641a274089c.jpg?time=1718870108)
حزب اللہ کا اسرائیلی سرحد پر واقع ایک بستی پر کامیکاز ڈراون سے حملہ
گزشتہ روز لبنان کے برگالی قصبے پر اسرائیل کے حملے کے جواب میں یہ حملہ کیا گیا