مصر سے غزہ کےلیے ایندھن کی فراہمی کا آغاز

مصر نے کہا ہے کہ جمعہ کو چار روزہ جنگ بندی شروع ہونے پر غزہ کو روزانہ 130,000 لیٹر ڈیزل اور گیس کے چار ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے

2068374
مصر سے غزہ کےلیے ایندھن کی فراہمی کا آغاز

جنگ بندی کے آغاز سے ہی غزہ کےلیے مصر کے راستے  ایندھن کے ٹینکرز روانہ ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

مصر نے کہا ہے کہ جمعہ کو چار روزہ جنگ بندی شروع ہونے پر غزہ کو روزانہ 130,000 لیٹر ڈیزل اور گیس کے چار ٹینکرز فراہم کیے جائیں گے۔

  مصری ایجنسی برائے ریاستی شعبہ اطلاعات کے سربراہ دیا راشوان نے بھی ایک بیان میں کہا ہے کہ امداد کے 200 ٹرک روزانہ غزہ میں داخل ہوں گے۔

اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس نے جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے  سے چار روزہ جنگ بندی شروع کرنی تھی۔



متعللقہ خبریں