اسرائیل: انسانی وقفے کے بعد غزّہ پر حملے جاری رہیں گے

ہم جنگ ختم نہیں کر رہے۔ جب تک فتح نہیں ہو جاتی ہم جنگ جاری رکھیں گے، پیش قدمی کریں گے اور حماس کے دیگر علاقوں میں بھی جنگ کریں گے: ہرزی ہالیوی

2068018
اسرائیل: انسانی وقفے کے بعد غزّہ پر حملے جاری رہیں گے

اسرائیل مسلح افواج کے سربراہ ہرزی ہالیوی نے کہا ہے کہ انسانی وقفے کے بعد غزّہ پر حملے جاری رہیں گے۔

ہالیوی نے غزّہ کے مقبوضہ شمالی حصّے میں بعض اعلیٰ سطحی کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

مذاکرات میں انہوں نے کہا ہے کہ "ہم جنگ ختم نہیں کر رہے۔ جب تک فتح نہیں ہو جاتی ہم جنگ جاری رکھیں گے، پیش قدمی کریں گےا ور حماس کے دیگر علاقوں میں بھی جنگ کریں گے"۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے بھی کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ انسانی وقفے کے بعد غزّہ پر حملے جاری رہیں گے۔

قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس اتفاق  کے دائرہ   کار میں غزّہ کی جھڑپوں میں 4 روزہ انسانی وقفہ متوقع ہے۔

تاحال کوئی سرکاری اعلان نہیں کیا گیا لیکن توقع ہے کہ انسانی وقفہ کل شروع ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں