غزہ میں اب تک شہید ہونے والے فلسطینوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

غزہ میں میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 47 دنوں میں اسرائیل کے حملوں میں 205 ہیلتھ کیئر ورکرز، 25 سول ڈیفنس افسران اور 64 صحافی ہلاک ہوئے ہیں

2067720
غزہ میں اب تک شہید ہونے والے  فلسطینوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے

گزشتہ کئی ہفتوں سے اسرائیلی فوج کے شدید حملوں کی زد میں رہنے والی غزہ کی پٹی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار 532 ہو گئی ہے، جن میں 6 ہزار سے زائد بچے اور 4 ہزار خواتین شامل ہیں۔

غزہ میں میڈیا آفس کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ 47 دنوں میں اسرائیل کے حملوں میں 205 ہیلتھ کیئر ورکرز، 25 سول ڈیفنس افسران اور 64 صحافی ہلاک ہوئے ہیں ۔

بتایا گیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد 35 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے اور ان میں 75 فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی حملوں کے دوران 102 سرکاری عمارتیں تباہ ہوئیں، 266 اسکولوں کو نقصان پہنچا اور ان میں سے 67 عمارتوں  کو نقصان پہنچا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل نے اپنے حملوں سے 85 مساجد کو مکمل طور پر تباہ اور 174 مساجد اور 3 گرجا گھروں کو نقصان پہنچایا ہے۔



متعللقہ خبریں