اسرائیل کے پاس اپنی بربریت اور دہشتگردی کے دفاع کا کوئی جواز نہِں ہے: فلسطینی مندوب

فلسطینی مندوب  نے اپنے خط میں واضح کیا کہ  غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت اور دہشتگردی انسانیت کے نام پر طمانچہ ہے جسے حق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا

2066198
اسرائیل کے پاس اپنی بربریت اور دہشتگردی کے دفاع کا کوئی جواز نہِں ہے: فلسطینی مندوب

 اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب  ریاض منصور نے  غزہ پر اسرائیلی  بربریت اور دپشتگردی کو حق بجانب کہنے کا کوئی جواز نہیں بنے گا۔

 فلسطینی خبر ایجنسی وافا کے مطابق ریاض منصور نے اس ماہ کے سلامتی کونسل کے عبوری صدر چین  اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی  کے صدر  کو ارسال کردہ خطوط میں غزہ کی پٹی اور وہاں کی صورتحال کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔

فلسطینی مندوب  نے اپنے خط میں واضح کیا کہ  غزہ کی پٹی میں اسرائیلی بربریت اور دہشتگردی انسانیت کے نام پر طمانچہ ہے جسے حق بجانب قرار نہیں دیا جا سکتا،غر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اب تک 3250 خواتین اور 5 ہزار  بچوں سمیت 12200 افراد جاں بحق، 29 ہزار زخمی  جبکہ  چار ہزار افراد تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں دوسری جانب مغربی کنارے میں بھی دو سو سے زائد فلسطینی جاں بحق  اور توقریبا  تین ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

 انہوں نے اپنے خطوط میں مزید بتایا کہ  اسرائیل نے سول آبادیوں کو شمالی غزہ سے جنوب کی جانب کوچ  کرنے کا کہتے ہوئے وہاں  گولہ باری جاری رکھی ہوئی ہے جسے جنگ بندی کے مطالبات کی بھی کوئی پروا نہیں ہے،ہمارا یہ  مطالبہ ہے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ اور ان  کی جبرا نقل مکانی کو رکوانے سمیت  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اور سلامتی کونسل دونوں  ان انسانیت سوز اور جنگی جرائم کو بند کر وانےکے لیے اسرائیل پر دباو ڈالے۔

 

 

 

 

 



متعللقہ خبریں