اسرائیل: دنیا میں کسی کو بھی اسرائیل پر تنقید کرنے کا حق حاصل نہیں ہے

دنیا میں کسی کو بھی اسرائیل پراور  ہمارے طرزِ عمل پر تنقید کرنے کا اخلاقی حق حاصل نہیں ہے: وزیر دفاع  یوآف گالانت

2142686
اسرائیل: دنیا میں کسی کو بھی اسرائیل پر تنقید کرنے کا حق حاصل نہیں ہے

اسرائیل کے وزیر دفاع  یوآف گالانت نے کہا ہے کہ "دنیا میں کسی کو بھی اسرائیل پر تنقید کرنے کا حق حاصل نہیں ہے"۔

گالانت نے،بین الاقوامی تعزیراتی عدالت  کے اٹارنی جنرل کریم خان  کی طرف سے اسرائیل کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع کی گرفتاری کے فیصلے کی درخواست پر، ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن چینل KAN کے مطابق یوآف گالانت نے لبنان کی سرحد پر متعین 'گولانی بریگیڈ'  کے افسران اور جوانوں کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ "دنیا میں کسی کو بھی اسرائیل پراور  ہمارے طرزِ عمل پر تنقید کرنے کا اخلاقی حق حاصل نہیں ہے"۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی تعزیراتی عدالت کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کریم خان نے نیتان یاہو اور گالانت کے علاوہ حماس سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، حماس کے غزّہ کے سربراہ یحییٰ سنوار اور حماس عسکری ونگ عزّالدین القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد الضیف کی گرفتاری کا فیصلہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔



متعللقہ خبریں