اسرائیلی طیاروں کی ہسپتالوں پر بمباری،1 شخص سمیت دو نو مولود جاں بحق

اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ غزہ میں واقع الشفا ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت اور شعبہ زچہ و بچہ  کو نشانہ  بنایا میں  دو نومولود بچوں سمیت ایک شخص جاں بحق  ہوگیا

2063543
اسرائیلی طیاروں کی ہسپتالوں پر بمباری،1 شخص سمیت دو نو مولود جاں بحق

 اسرائیلی فوج کے زیر محاصرہ غزہ میں واقع الشفا ہسپتال کے شعبہ انتہائی نگہداشت اور شعبہ زچہ و بچہ  کو نشانہ  بنایا ہے ۔

  بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں  دو نومولود بچوں سمیت ایک شخص جاں بحق  ہوگیا ۔

 سات اکتوبر سے اب تک غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 11180 افراد جاں  بحق ہو چکے ہیں۔

 ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز  کا کہنا ہے کہ ہمیں الشفا ہسپتال کے عملے  کے بارے میں  کسی قسم کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 فلسطینی امور صحت نے بتایا ہے کہ  الشفا سمیت غزہ کے دیگر  ہسپتال  جہنم کا منظر پیش کر رہے ہیں جہاں مریضوں کو علاج کی سہولیات  نہ ملنے پر انہیں مرنے کے لیے چھوڑ دیا گیا ہے۔

 دوسری جانب  اسرائیل۔لبنان  سرحد پر بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔

 سات اکتوبر کو حماس کی عسکری شاخ عزت القسام بریگیڈ   اسرائیل کے خلاف طوفان الاقصی آپریشن شروع کر دیا تھا جس کے بعد اسرائیل نے جوابی کاروائی  میں غزہ پر اندھا دھند بمباری شروع کر دی تھی ۔

 اسرائیل کے مطابق،  القسام بریگیڈ کے پاس 239 اسرائیلی اسیر بند ہیں۔

 



متعللقہ خبریں