اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کے مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا

سرائیلی فوج کے ایک تکنیکی گروپ نے دورا میں فلسطینی اسیران محمد الشانطیر اور صقر الشانطیر کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کرتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا

2062926
اسرائیلی فوج نے دو فلسطینیوں کے مکانوں کو دھماکے سے اڑا دیا

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو فلسطینی قیدیوں کے گھر کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ   کر  دیا۔

اسرائیلی فوج نے صبح سویرے مغربی کنارے کے شہر ہیبرون کے قصبے دُورا پر بڑی تعداد میں فوجیوں کے ساتھ چھاپہ مارا اور کچھ مکانات کا محاصرہ کر لیا۔

اسرائیلی فوج کے ایک تکنیکی گروپ نے دورا میں فلسطینی اسیران محمد الشانطیر اور صقر الشانطیر کے گھروں میں بھی دھماکہ خیز مواد نصب کیا۔

اسی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر واقع مکانوں کی دیواریں دھماکہ خیز مواد سے تباہ کر دی گئیں۔

اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان لڑائی چھڑ گئی، جبکہ اسرائیلی فوجیوں نے اصلی اور ربڑ کی گولیوں کے ساتھ ساتھ گیس بموں کا بھی استعمال کیا جبکہ  فلسطینی نوجوانوں نے جوابی پتھراؤ بھی  کیا۔

محمد الشانطیر اور صقر الشانطیر کو اگست 2023 میں مبینہ طور پر ایک مسلح حملے کے ذمہ دار ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور دوسری زخمی ہوئی تھی۔

اسرائیلی قوتیں ان فلسطینیوں کو سزا دیتی ہیں جن پر حملے کرنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور انہیں حراست میں لے کر قید کیا جاتا ہے اور ساتھ ہی ان کے گھروں کو مسمار کر دیا جاتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں