امریکی وزیر خارجہ رم اللہ میں،صدر عباس سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ نے  رام اللہ  میں محمود عباس سے ملاقات کی جہاں 7 اکتوبر کو حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بعد سے غزہ پر صہیونی افواج کی جانب سے مسلسل بمباری کی جا رہی ہے

2060519
امریکی وزیر خارجہ رم اللہ میں،صدر عباس سے ملاقات
blinken-abbas.jpg
blinken-abbas1.jpg

امریکی وزیر خار جہ  انٹونی بلنکن نے مقبوضہ مغربی کنارے کا اچانک دورہ کیا اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔

فلسطینی حکام کے پریس آفس سے جاری تصویر میں فلسطینی صدر محمود عباس کو  انٹونی بلنکن سے مصافحہ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

خبرکے مطابق، امریکی وزیر خارجہ نے  رام اللہ  میں محمود عباس سے ملاقات کی جہاں 7 اکتوبر کو حماس کی اسرائیل کے خلاف کارروائی کے بعد سے غزہ پر صہیونی افواج کی جانب سے مسلسل بمباری کی جا رہی ہے۔

بلنکن غزہ پر صہیونی حملوں کے بعد  دو بار اسرائیل کا دورہ کر چکے ہیں لیکن یہ ان کا غزہ کا پہلا دورہ ہے۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کو زبردستی بے گھرنہیں کیا جانا چاہیے۔

امریکی وزیر خارجہ  نےیہ بات  فلسطینی صدر محمود عباس سے گفتگو کے دوران کہی ۔

فلسطینی  انتظامیہ کے  صدر محمود عباس نے  امریکی وزیر خارجہ  سے کہا کہ فوری جنگ بندی ہونی چاہیے اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کی اجازت ہونی چاہیے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں