مغربی کنارے میں اسرائیلی قوتوں کا چھاپہ،تین فلسطینی جاں بحق

اسرائیلی فوجیوں کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران دو بچوں سمیت تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے

2059546
مغربی کنارے میں اسرائیلی قوتوں کا چھاپہ،تین فلسطینی جاں بحق
bati seria gozalti.jpg
bati seria.jpg

اسرائیلی فوجیوں کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں چھاپوں کے دوران دو بچوں سمیت تین فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

فلسطینی امور صحت کے مطابق، مغربی کنارے  کے  کالکلیہ شہر میں اسرائیلی قوتوں کی فائرنگ سے ایک چودہ سال بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ دو بچے زخمی ہو گئے۔

امور صحت کا مزید بتانا ہے کہ ال بیرہ انیس سالہ نوجوان  جبکہ نابلوس میں چودہ سالہ نو عمر ہلاک ہو گیا ۔

 سات اکتوبر سے اب تک  مغربی کنارے  میں  اسرائیلی قوتوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد ایک سو تینتس ہو چکی ہے۔

 علاوہ ازیں، اسرائیلی قوتوں نے  مغربی کنارے  اور مشرقی القدس میں اب تک پیسٹھ فلسطینیوں کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ گرفتاریوں کی تعداد انیس سو ہو چکی ہے۔

 



متعللقہ خبریں