ہم ایک مشکل جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ طویل ہو گی: نیتان یاہو

ہم نے بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ تکلیف دہ نقصان بھی اٹھایا ہے۔ جب تک ہمیں فتح حاصل نہیں ہو جاتی غزّہ جنگ جاری رہے گی: بنیامین نیتان یاہو

2058965
ہم ایک مشکل جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ طویل ہو گی: نیتان یاہو

اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے کہا ہے کہ ہم ایک مشکل جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ جنگ طویل ہو گی۔

نیتان یاہو نے، زیرِ محاصرہ غزّہ کی پٹّی میں مزید 9 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ، ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ "غزّہ میں ہم نے بہت اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ تکلیف دہ نقصان بھی اٹھایا ہے۔ جب تک ہمیں فتح حاصل نہیں ہو جاتی غزّہ جنگ جاری رہے گی۔

نیتان یاہو نے کہا ہے کہ "یہ ایک مشکل جنگ ہے اور طویل عرصے تک چلے گی"۔

تاہم اسرائیل کے وزیر دفاع یوآف گالانٹ نے زیرِ محاصرہ غزّہ میں مزید 9 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کو ایک تکلیف دہ دہچکہ  قرار دیا اور کہا ہے کہ ہم ایک طویل اور پیچیدہ  مرحلے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی فوج نے غزّہ میں مزید 9 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں