بائیڈن کا نیتن یاہو سے رابطہ،سول آبادی کے تحفظ پر غور

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے گزشتہ روز  اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن سے رابطہ کیا ہے

2057662
بائیڈن کا نیتن یاہو سے رابطہ،سول آبادی کے تحفظ پر غور

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر نے گزشتہ روز  اعلان کیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر جو بائیڈن سے رابطہ کیا ہے  ۔

امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ غزہ میں آپریشن کے دوران ہزاروں فلسطینی مارے گئے ہیں ۔

جیک سلیوان نے  کہا امریکی انتظامیہ نے شہریوں کے تحفظ کے بارے میں اسرائیلیوں سے بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حماس نے شہریوں کو یرغمال بنایا اور شہریوں کے درمیان توپیں رکھ دیں لیکن یہ کوئی بہانہ نہیں ہے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جانا ضروری ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اسرائیلیوں کو شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کرنے چاہییں۔

امریکی عہدیدار نے کہا کہ مذاکرات پر بات چیت جاری ہے البتہ  حماس مغویوں کی رہائی کے معاملے پر واضح نہیں ہے۔

سلیوان نے مزید کہا کہ مصر اور اسرائیل غزہ سے امریکیوں اور غیر ملکیوں کے نکلنے کی اجازت دینے کے لیے تیار ہیں لیکن حماس شرائط طے کر رہی ہے۔

جیک سلیوان نے کہا کہ مغربی کنارے میں عربوں پر حملہ کرنے والے آباد کاروں کو کنٹرول کرنے کی ذمہ داری بھی نیتن یاہو کی ہے، ہم توقع کرتے ہیں کہ وہاں احتساب ہو گا۔ اسی طرح فرانس نے اسرائیل سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے ان کا ملک فلسطینیوں کے ان کے علاقوں سے جبری انخلاء اور انہیں مصرمیں منتقل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔

مصری صدر نے  امریکی ہم منصب جوبائیڈن سے غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں باور کرایا کہ مصر فلسطینیوں کو غزہ سے مصری سرزمین پر منتقل ہونے کی اجازت نہیں دے گا۔

دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی کو امداد کی فراہمی کے طریقہ کار پربھی غور کیا۔

 بتایا  گیا ہے کہ دونوں صدور نے مشرق وسطیٰ کی مجموعی سلامتی کی صورت حال، غزہ کی پٹی میں فوجی کشیدگی میں تازہ ترین پیش رفت اور کشیدگی کوپھیلنے سے روکنے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔

مصری صدر نے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی تک پہنچنے کی ضرورت پر مصر کےاصولی موقف کو دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے لوگوں تک انسانی، طبی امداد پہنچانے کے لیے دونوں صدور نے ٹھوس، موثر اور پائیدار انداز میں کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

فرانس امور خارجہ نے گزشتہ روز کہا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں آباد کاروں کے تشدد کو روکنے کی ضرورت ہے، گزشتہ چند دنوں میں متعدد فلسطینی شہریوں کو مغربی کنارے میں جاں بحق کیا جا چکا اور متعدد کو بے گھر کردیا گیا ہے۔

وزارت نے ایک بیان میں مزید کہا کہ فرانس نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی آبادی کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کریں۔ آباد کار فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے نکالنے کے لیے غزہ کی جنگ کا فائدہ اٹھاتے ہیں۔

 ہالینڈ کی نگراں  وزیراعظم مارک روٹ نے ٹیلیفون بات چیت میں نیتین یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کے لیے انسانی امداد کی فراہمی  اور عسکری آپریشن میں اعتدال پسندانہ رویہ اپنائیں،روٹ نے دو ریاستی حل ک بھی تجویز پیش کی ۔

برطانوی وزیراعظم شی سوناک  نے بھی ولندیزی وزیراعظم سے بات چیت میں غزہ کی انسانی صورتحال سے متعلق غور کرتے ہوئے  ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی تائید کی ۔

 الجزائری صدر عبدالمجید تبون نے بھی کہا ہے کہ فلسطینی دہشتگرد نہیں ہے وہ  صرف اپنی سرزمین کا دفاع  کر رہے ہیں جہاں اس وقت جنگی جرائم کی بھرمار ہو رہی ہے۔

حماس نے غزہ کی پٹی کی سرحد پر واقع اسرائیلی قصبوں پر اچانک زمینی، فضائی اور سمندری حملہ کیا تھا۔ حملے کے پہلے دن 1,400 اسرائیلی افراد کو ہلاک کیا گیا تھا۔ حماس نے اسرائیل کے 229 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا ہے۔

یاد رہے 4 لاکھ 90 ہزار سے زیادہ یہودی آباد کار مغربی کنارے میں مقیم ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں