شام: امریکی بیس پر حملہ

ضلع حاسکہ میں امریکی فورسز کی بیس پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے سے 4 مختلف حملے کئے گئے ہیں

2056109
شام: امریکی بیس پر حملہ

شام کے ضلع حاسکہ میں امریکی فورسز کی بیس پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے سے 4 مختلف حملے کئے گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق امریکی فوج کی حاسکہ کے حرب جبیر ایئر پورٹ  پر واقع بیس پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے کے ساتھ 4 مختلف حملے کئے گئے ہیں۔

حملوں میں بیس اور اس کے اطراف میں راکٹ گرنے کی اطلاع ملی ہے تاہم کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے  کی معلومات موصول نہیں ہوئیں۔

حالیہ 3 دنوں میں تنف میں امریکی بیس، عراق کی سرحد کے قریب واقع تحصیل روباریا  بیس اور حاسکہ اور شدادی  کی بیسوں  پر نامعلوم مسلح ڈرون  طیارے اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے کے ساتھ حملے کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دریائے فرات کے مشرق میں واقع دیر الزور  کی زمینیں امریکہ کی حمایت یافتہ علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم YPG/PKK کے قبضے میں ہیں اور ضلعی مرکز اور دیگر دیہی علاقے اسد انتظامیہ اور ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے کنٹرول میں ہے۔

ایرانی حمایت کے حامل گروپ وقتاً فوقتاً دریائے فرات کے مشرقی کنارے پر واقع امریکی بیسوں کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے اسلحے اور ڈرون طیاروں کے ذریعے حملے کرتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں