اسرائیلی فوج اور فلسطینی مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مغرب میں الشاطی پناہ گزین کیمپ اور شمال میں جیبالیہ کے علاقوں پر رات بھر کی گئی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے

2049970
اسرائیلی فوج اور فلسطینی  مسلح گروہوں کے درمیان جھڑپیں جاری

7 اکتوبر کو حماس کی طرف سے شروع کیے گئے حملوں کے بعد،خطے میں فلسطینی مسلح گروپوں اور اسرائیل کے درمیان  جھڑپیں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی کے مغرب میں الشاطی پناہ گزین کیمپ اور شمال میں جیبالیہ کے علاقوں پر رات بھر کی گئی بمباری کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کے شمال میں واقع کلیندیہ پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے دوران ایک فلسطینی کو شدید زخمی اور دو کو حراست میں لے لیا۔

اسرائیلی فوج نے چھاپے کی مخالفت کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف براہ راست گولیوں اور آنسو گیس سے مداخلت کی۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں رفح شہر کے مختلف علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے جن  میں 9 افراد ہلاک اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ رفح میں ہونے والے حملوں میں القسام کی میرین یونٹس کے سینئر رہنما محمد ابو شاملہ مارے گئے۔

 بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بحری حملوں میں استعمال ہونے والا گولہ بارود شاملہ کے گھر میں چھپایا گیا تھا۔

دریں اثنا، اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ فلسطین میں داغے گئے راکٹوں کی تعداد  جاری نہیں کرے گی کیونکہ اس طرح کی معلومات حماس کی مدد کر سکتی ہیں۔

غزہ کی پٹی پر شدید بمباری کرنے والی اسرائیلی فوج نے علاقے کے شمال میں ایک ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس میں4 طبی رضا کار ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے مشرقی غزہ میں ایک طبیب کو بھی ہلاک کر دیا۔

فلسطینی وزارت صحت نے ایمبولینسوں اور طبی ٹیموں کے لیے فوری بین الاقوامی تحفظ کی درخواست کی۔

اسرائیلی پریس کی رپورٹس کے مطابق، غزہ کے قریب اسرائیلی بستی زیکیم میں دراندازی کرنے والے فلسطینی بندوق برداروں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔

ٹائمز آف اسرائیل اور چینل 12 کے مطابق، جھڑپوں میں 3 فلسطینی مزاحمتی جنگجو مارے گئے۔

اس دوران اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید تمام فلسطینیوں کی بجلی کاٹ دی۔

حکام نے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد فلسطینی زیر حراست افراد کو اسمگل شدہ فونز کے ذریعے بیرونی دنیا سے رابطہ کرکے دہشت گردانہ کارروائیوں کا حکم دینے سے روکنا ہے۔

 

اسرائیل کے وزیر توانائی اسرائیل کاٹز نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں یرغمال بنائے گئے اسرائیلی اپنے گھروں کو واپس آنے تک غزہ کو بجلی، پانی اور ایندھن فراہم نہیں کیا جائے گا۔

کاٹز نے غزہ میں اسرائیل کی طرف سےبلا تفریق سزا کے استعمال پر بین الاقوامی ردعمل کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  انسان دوستی بمقابلہ انسانیت، کسی کو ہمیں اخلاقی سبق  دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

حماس کی مسلح  شاخ عزالدین القسام بریگیڈز نے اعلان کیا کہ انہوں نے شمالی اسرائیل کے شہر حیفہ کو R160 قسم کے راکٹ سے نشانہ بنایا۔

حملے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

 



متعللقہ خبریں