اسرائیلی فورسسز کی طرف سے فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہروں طوباس، نابلس، ایریحہ، رام اللہ اور ہیبرون کے ساتھ ساتھ بیت المقدس  میں بھی حراستی کارروائیاں کیں

2049356
اسرائیلی فورسسز کی طرف سے فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری

اسرائیلی فوج نے بیت المقدس اور مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 30 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

فلسطینی قیدیوں کی ایسوسی ایشن کے تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے کے شہروں طوباس، نابلس، ایریحہ، رام اللہ اور ہیبرون کے ساتھ ساتھ بیت المقدس  میں بھی حراستی کارروائیاں کیں۔

اسرائیلی  پولیس نے ان کارروائیوں میں 30 فلسطینیوں کو حراست میں لیا جن میں سے 18 کا تعلق ہیبرون سے تھا۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے ساتھ، 7 اکتوبر کو اسرائیل فلسطین تنازعہ کے آغاز کے بعد سے القدس  اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کی تعداد بڑھ کر 150 ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں