لیبیا میں 10 ستمبر کو آنے والے سیلاب میں میں جان بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 333 تک پہنچ گئی

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے لیبیا کے علاقائی دفتر میں ہنگامی طبی ٹیم کی ذمہ دار ہیل ہداری نے ایک آن لائن بریفنگ  دی ہے

2046559
لیبیا میں 10 ستمبر کو آنے والے سیلاب میں میں جان بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 333 تک پہنچ گئی

مشرقی لیبیا میں 10 ستمبر کو آنے والے سیلاب میں جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4 ہزار 333 بتائی گئی ہے ۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے لیبیا کے علاقائی دفتر میں ہنگامی طبی ٹیم کی ذمہ دار ہیل ہداری نے ایک آن لائن بریفنگ  دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لیبیا میں سمندری طوفان کے باعث ہونے والے جانی نقصان کی سرکاری طور پر اطلاع 4 ہزار 333 ہو گئی ہے، ہُداری نے کہا کہ لاشوں تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں۔

آفت زدہ علاقوں میں 8,500 افراد کے لاپتہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے، ہداری  نے کہا کہ مرنے والوں میں 25 ڈاکٹروں سمیت 101 ہیلتھ کیئر ورکرز بھی شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ لیبیا میں صحت کی دیکھ بھال کے شعبے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

انہوں نے کہا کہ طوفان ڈینیئل" جو وسطی بحیرہ روم میں موثر تھا اور 10 ستمبر کو لیبیا کے مشرق سے ٹکرایا تھا، بن غازی، بیدا، مرک، سوس اور درنا کے شہروں میں سیلاب کا باعث بنا تھا ۔

قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دیبے نے سیلاب کی وجہ سے 11 ستمبر کو ملک بھر میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کیا اور لیبیا کی صدارتی کونسل نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لیے برادر ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مدد کی اپیل کی تھی ۔

اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (OCHA) کی جانب سے 2 اکتوبر کو شائع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ سیلاب کے باعث 4 ہزار 255 افراد جان  بحق  اور  سیلاب سے 250 ہزار افراد متاثر ہوئے اور 40 ہزار افراد بے گھر ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں