فلسطین، اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی ہلاک

زیر محاصرہ غزہ کی پٹی میں جنونی یہودیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوےکے خلاف اسرائیلی سرحد پر ہونے والے مظاہرے 5ویں روز بھی جاری رہے

2040784
فلسطین، اسرائیلی فوج کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی ہلاک

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین کے ایک گاؤں پر اسرائیلی فوجیوں کے چھاپے کے دوران ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے جنین کے گاؤں کیفر دان پر چھاپہ مارا۔

اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں میں ایک فلسطینی  ہلاک ہو گیا۔

دریں اثناء زیر محاصرہ غزہ کی پٹی میں جنونی یہودیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر دھاوےکے خلاف اسرائیلی سرحد پر ہونے والے مظاہرے 5ویں روز بھی جاری رہے۔

سوشل میڈیا پر خود کو "باغی نوجوان" کہنے والے گروہ کی اپیل پر ، درجنوں فلسطینیوں نے غزہ اسرائیل سرحدی چوکی کے قریب  مسجد اقصیٰ پر یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

کچھ مظاہرین نے غزہ کی سرحد کے قریب یہودی بستیوں پر صوتی بموں والے غبارے پھینکے۔

جب سے غزہ کی پٹی کے مشرق میں مظاہرے شروع ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج مظاہروں میں مداخلت کے لیے بھاری ہتھیاروں سے لیس دستے اور سنائپر یونٹ سرحد پر تعینات کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو ہونے والے مظاہروں میں مداخلت کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی ہلاک ہو گیا تھا۔



متعللقہ خبریں