ایران نے آذربائیجان اور آرمینیا کےلیے پروازیں روک دیں
شہری ہوا بازی کے ڈاریکٹر محمد بخش نے کہا کہ ایران نے آذربائیجان اور آرمینیا کے لیے پروازیں کچھ عرصے کےلیے روک دی ہیں
2040046

ایران نے آذربائیجان اور آرمینیا کے لیے پروازیں روک دیں ۔
ایرانی لیبر نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتےہوئے شہری ہوا بازی کے ڈاریکٹر محمد بخش نے کہا کہ ایران نے آذربائیجان اور آرمینیا کے لیے پروازیں کچھ عرصے کےلیے روک دی ہیں جب حالات معمول پر ہونگے انہیں دوبارہ بحال کر دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ سال 2022 میں 44 روز تک جاری قارا باغ جنگ کے بعد دوبارہ سے علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی تھی ۔
آرمینیا کے مسلح جتھوں نے کچھ عرصے قبل آذربائیجانی چوکیوں پر منظم طریقے سے فائرنگ کی تھی اور بارودی سرنگیں بچھا دی تھیں۔