شمالی شام میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری ہلاک، 3 زخمی

PKK/YPG کے دہشت گردوں نے ضلع منبج کے مقبوضہ ارائیم علاقے سے کباسین پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا

2034636
شمالی شام میں دہشت گردوں کے حملے میں ایک شہری ہلاک، 3 زخمی

شمالی شام میں فرات ڈھال آپریشن کے ذریعے دہشت گردی سے پاک ہونے والے ضلع باب کے قصبے کباسین پر علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم PKK/YPG کے حملے میں 1 شہری ہلاک جبکہ  3 زخمی ہوگئے۔

PKK/YPG کے دہشت گردوں نے ضلع منبج کے مقبوضہ ارائیم علاقے سے کباسین پر زمین سے زمین پر مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں 1 شہری ہلاک اور 3 شہری زخمی ہوئے۔

دہشت گرد تنظیم PKK/YPG نے شمالی شام میں باب ضلع کے الا اولاشلی گاؤں میں ایک مسجد اور کچھ شہریوں کے گھروں کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، اور 200 خاندانوں کو باب ضلع کے مرکز کی طرف نقل مکانی کرنے پر مجبور کیا۔

خیال رہے کہ فروری 2017 میں ترک مسلح افواج  کے  فرات ڈھال آپریشن کے ذریعے باب ضلع کے مرکز، قصبے اور دیہات کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں