اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سامان کا داخلہ روک دیا

فلسطین انتظامیہ کے زیرانتظام غزہ میں سامان کے داخلے کے لیے رابطہ کمیٹی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ سے کرم ابو سلیم بارڈر گیٹ کے ذریعے مغربی کنارے میں سامان کی داخلے کوآج سے غیر معینہ  مدت تک  مکمل طور پر روک دیاجائے گا

2033230
اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سامان کا داخلہ روک دیا

اسرائیل نے دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ کی بنیاد پر غزہ سے مقبوضہ مغربی کنارے میں سامان کا داخلہ روکنے کا فیصلہ کرنے سے آگاہ کیا ہے۔

فلسطین انتظامیہ کے زیرانتظام غزہ میں سامان کے داخلے کے لیے رابطہ کمیٹی سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ غزہ سے کرم ابو سلیم بارڈر گیٹ کے ذریعے مغربی کنارے میں سامان کی داخلے کوآج سے غیر معینہ  مدت تک  مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔

اسرائیل نے اس فیصلے کی وجہ غزہ سے لباس میں چھپائے گئے دھماکہ خیز مواد کو مغربی کنارے بھیجنے کوقرار دیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی وزارت دفاع کے انسپکٹرز نے گزشتہ روز غزہ سے کرم ابو سلیم آنے والے 3 ٹرکوں کا معائنہ کیا اور کپڑے کے استر میں چھپایا گیا کئی کلو گرام اعلیٰ قسم کا دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ خیز مواد دہشت گرد عناصر کو بھیجا جاتا ہے۔

بیان کے مطابق  اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف ہرزی حلوی نے وزیر دفاع کی منظوری سے غزہ سے اسرائیل کو سامان کی ترسیل روکنے کی ہدایات  جاری کی ہیں ۔

کرم ابو سلیم غزہ کے باہر جانے کا واحد تجارتی گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں