مغربی کنارے پر راکٹ حملہ،حماس کی ذیلی شاخ نے ذمے داری قبول کر لی

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں  بتایا کہ  ہمارے فوجیوں کو  مغربی کنارے پر داغے گئے راکٹ کے بعض ٹکڑے ملے ہیں البتہ اس حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے

2024936
مغربی کنارے پر راکٹ حملہ،حماس کی ذیلی شاخ نے ذمے داری قبول کر لی

 اسرائیلی فوج  کا کہنا ہے کہ  مقبوضہ مغربی کنارے  میں واقع یہودی  بستی پر راکٹ حملہ  کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس حوالے سے اپنے بیان میں  بتایا کہ  ہمارے فوجیوں کو  مغربی کنارے پر داغے گئے راکٹ کے بعض ٹکڑے ملے ہیں البتہ اس حملے میں کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ہے۔

 دریں اثنا، حماس کی عسکری شاخ عزت الدین الغسام  کی جینن میں موجود ذیلی بریگیڈ  العیاش نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ  شاکد یہودی بستی  پر الغسام  ون قسم کا راکٹ داغا گیا ہے۔

 بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس راکٹ کو داغنے کا  مقصد فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی مظالم پر رد عمل ظاہر کرنا تھا،العیاش برگیڈ محدود امکانات کے باوجود  اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔

 



متعللقہ خبریں