شام کی جانب سے داغا گیا میزائل اسرائیل نے مار گرایا

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے ادرائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کی اس دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا ہے جس سے اسرائیل کی جانب سے طیارہ شکن میزائل فائر کیا گیا تھا

2005848
شام کی جانب سے  داغا گیا میزائل اسرائیل نے مار گرایا

اسرائیل کا کہنا ہے کہ  شام سے داغا گیا ایک روسی ساختہ میزائل اسرائیل کی فضائی حدود میں پھٹ گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچے ادرائی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے شام کی اس دفاعی بیٹری کو نشانہ بنایا ہے جس سے اسرائیل کی جانب سے طیارہ شکن میزائل فائر کیا گیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’جنگی جہازوں نے اس علاقے میں مزید اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ شام سے اسرائیلی علاقے کی جانب داغا جانے والا میزائل فضا میں ہی پھٹ گیا ہے۔

تاحال ان دونوں واقعات کے درمیان کسی تعلق کی تصدیق نہیں ہو سکی



متعللقہ خبریں