صحافی شیرین ابو عقلہ کے قتل پر اسرائیل کی معذرت

اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے قطر ی   میڈیا  الجزیرہ کے رپورٹر کو جنین میں ہونے والی جھڑپوں کی کوریج کے دوران سر  پر  گولی لگنے کے واقع  پر معذرت کی

1985882
صحافی شیرین ابو عقلہ کے قتل پر اسرائیل کی معذرت

اسرائیل نے مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی کنارے پر  گزشتہ برس قتل کردہ  صحافی شیرین ابو عقلہ کے لیے معذرت کی  ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے قطر ی   میڈیا  الجزیرہ کے رپورٹر کو جنین میں ہونے والی جھڑپوں کی کوریج کے دوران سر  پر  گولی لگنے کے واقع  پر معذرت کی۔

ہگاری نے  علاوہ ازیں یہ بھی بتایا کہ ابو عقلہ ایک تجربہ کار  صحافی تھیں، انہوں نے اس بات کا دعوی کیا کہ اسرائیل جمہوری اقدار اور پریس آزادی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی قوتوں کا نشانہ بننے والی شیرین ابو عقلہ کی یاد میں  ایک عجائب گھر قائم کیا جائیگا۔ راملہ میں  اس میوزیم کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔

شیریں ابو عقلہ کی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل کی پہلی برسی کے موقع پر امریکی  دارالحکومت واشنگٹن میں بھی ان کی یاد منائی گئی۔



متعللقہ خبریں