یمن: نقد امداد کی تقسیم کے دوران اژدہام، 78 افراد ہلاک، 150 زخمی

صنعاء میں نقد امداد کی تقسیم کے دوران اژدہام کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے

1977421
یمن: نقد امداد کی تقسیم کے دوران اژدہام، 78 افراد ہلاک، 150 زخمی

یمن میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول شہر صنعاء میں نقد امداد کی تقسیم کے دوران اژدہام کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق عید الفطر سے قبل  بعض کاروباری حضرات نے انسانی امداد کے لئے نقد امداد تقسیم کرنا چاہی لیکن تقسیم کے دوران بھگدڑ  مچ گئی  جس کے نتیجے میں 78 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

صنعاء  وزارت داخلہ کے ترجمان عبدالخالق العجری نے کہا ہے کہ نقدی کی تقسیم وزارت  داخلہ کے ساتھ مربوط شکل میں نہ ہونے کی وجہ سے دو کاروباری حضرات کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

العجری نے کہا ہے کہ صنعاء کی سکیورٹی فورسز کو علاقے میں بھیج دیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں