اسرائیلی فوج کی کارواِئی،فلسطینی ہلاک
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے عزون میں20 سالہ نوجوان ایاد عزام سلیم کو سینے اور پیٹھ میں گولیاں مار کے ہلاک کر دیا
1972034
اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے علاقے عزون میں20 سالہ نوجوان ایاد عزام سلیم کو سینے اور پیٹھ میں گولیاں مار کے ہلاک کر دیا۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق ایاد عزام سلیم کو قلقیلیہ شہر کے مشرق میں واقع قصبے عزون میں اسرائیلی سیکیورٹی قوتوں نے گولی مار کر ہلاک کیا۔
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مذکورہ نوجوان پر حملے میں دیگر 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں سال اسرائیلی قوتوں کے ہاتھوں 93 فلسطینی ہلاک ہو چکےہیں
متعللقہ خبریں
اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو پچھتائے گا: حزب اللہ
لبنان میں حزب اللہ تحریک نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے لبنان پر حملہ کیا تو اسے پچھتانا پڑے گا