اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہروں پر ایران کا نتن یاہو کے خلاف سخت گیر بیان

مغربی ممالک کی اسرائیل کو حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کنعانی  نے برطانیہ، امریکہ اور یورپ کی طرف سے اس ملک کی حمایت کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا

1966199
اسرائیل میں حکومت مخالف مظاہروں  پر ایران کا نتن یاہو کے خلاف سخت گیر بیان

ایرانی دفترِ  خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی   نے اسرائیل  میں وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو  کی قیادت کی مخلوط حکومت  کی جانب سے متنازع عدالتی ضابطے کے باعث جاری  احتجاجی مظاہروں  کو  "آگ بھڑکانے والے قابضین کے گھر میں آگ  " قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان کنعانی نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں اسرائیل میں عدالتی اصلاحات کے خلاف جاری مظاہروں کا جائزہ لیا۔

ملک میں ہونے والے مظاہروں کو "آگ پھیلانے والے قابضوں کے گھر میں آگ" قرار دیتے ہوئے کنعانی  نے نیتن یاہو کی اس حرکت  کو "اقتدار میں رہنے" کی کوشش کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ یہ مظاہرے اسرائیل کی تاریخ میں بے مثال  ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی   انتظامیہ کے قاتل  وزیر اعظم کی طاقت اور بقا کو تقویت دینے کیبقا کو تقوہیت کوشش  ایک بار پھر  صیہونی معاشرے میں  احتجاجی مظاہروں اور  فلسطینی سر زمین کے قابضین کے درمیان گلیوں کے فسادات کا موجب بنی ہیں۔

مغربی ممالک کی اسرائیل کو حمایت پر تنقید کرتے ہوئے کنعانی  نے برطانیہ، امریکہ اور یورپ کی طرف سے اس ملک کی حمایت کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیا۔

باور رہے کہ وزیر انصاف یاریو لیون نے 5 جنوری کو اعلان کیا  تھا کہ وہ ایک "عدالتی اصلاحات" کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرے گا اور حکومت کو عدالتی تقرریوں میں اپنا موقف دینے کی اجازت دے گا۔

نیتن یاہو نے 27 مارچ کو ملک بھر میں  وسیع  پیمانے پر احتجاج اور ہڑتالوں کے جواز میں  عدالتی ضابطے کو ملتوی کر نے کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں