اسرائیل: عدالتی اصلاحات کا تنازعہ،عوام سڑکوں پر،وزیر دفاع بر طرف

اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے عدالتی اصلاحات میں ترمیم کی مخالفت کرنے پر اپنے وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کو برطرف کر دیا ہے جس پر عوام مزید مشتعل ہو گئے ہیں

1965390
اسرائیل: عدالتی اصلاحات کا تنازعہ،عوام سڑکوں پر،وزیر دفاع بر طرف

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتسوغ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہروں کا باعث بننے والے عدالتی اصلاحاتی پیکیج سے دستبردار ہو جائے۔

 ہرتسوغ نے اپنی ٹویٹ میں عوام کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنے کی خاطر اس متنازع عدالتی اصلاحات کو ر وکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

 دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نےکہا ہے کہ  وہ 13 ہفتوں سے جاری احتجاجی مظاہروں کا باعث بننے والی متنازع اصلاحات کا فیصلہ واپس لے لیں گے۔

دوسری جانب انہوں  نے اپنے وزیرِ دفاع یوآف گیلنٹ کو برطرف کر دیا جن سے انہوں نے برطرفی سے قبل ملاقات بھی کی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ  وزیرِ دفاع کی برطرفی کے بعد اسرائیلی مظاہرین  مزید مشتعل ہو گئے ہیں۔

 دوسری جانب،نیو یارک میں اسرائیل کے قونصل جنرل عساف زمیر نے  بھی گزشتہ روز وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کی طرف سے وزیر دفاع یواف گیلنٹ کو برطرف کرنے کے اقدام پر احتجاجاً استعفیٰ دے دیا ہے۔

 ملک بھر کے 6 لاکھ سے زائد مظاہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ انصاف کے نظام کو تبدیل کرنے کے متنازع منصوبے سے باز رہے۔

امریکہ نے بھی  اس حوالے سے اپنی تشویش ظاہر کرتے ہوئے مفاہمت کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں