امریکہ نے اسرائیل کے لیے اسلحہ کھیپ کی فراہمی روک دی
بتایا گیا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے لیے اسلحے کی فروخت روک دی ہے جس سے تل ابیب انتظامیہ میں بے چینی پھیل چکی ہے
2135615
امریکی انتظامیہ نے اسرائیل کے لیے بھیجی جانے والی اسلحہ کھیپ روک دی ہے ۔
امریکی نشریاتی ویب سائٹ ایکسیوس کے مطابق، دو نامعلوم اسرائیلی عہدے داروں نے اس حوالے سے خبر کی تصدیق کی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے لیے اسلحے کی فروخت روک دی ہے جس سے تل ابیب انتظامیہ میں بے چینی پھیل چکی ہے۔
گزشتہ دنوں اسرائیل کے دورے کے دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان رفح کے خلاف ممکنہ آپریشن کے موضوع پر اختلافات موجود تھے۔
امریکی کانگریس میں ڈیموکریٹ پارٹی کے 88 ارکان نے مطالبہ کیا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کےلیے بھِیجی جانے والی امداد کی فراہمی میں قصداً رکاوٹ پیدا کر رہا ہے لہذا اسےملنے والی امداد پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ۔