عراقی پارلیمنٹ میں نئے انتخابی بل کو منظور کرلیا گیا

عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے دیے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ منعقدہ اجلاس میں نئے انتخابی قانون کو منظور کر لیا گیا ہے

1965357
عراقی پارلیمنٹ میں نئے انتخابی  بل کو منظور کرلیا گیا

عراقی پارلیمنٹ میں نیا انتخابی بل جو کہ تنازعات کا باعث بنا  ہوا تھا  کو    منظور اور نافذ کر دیا گیا ہے۔

عراقی پارلیمنٹ کی طرف سے دیے گئے تحریری بیان میں بتایا گیا کہ منعقدہ اجلاس میں نئے انتخابی قانون کو منظور کر لیا گیا ہے۔

عراق میں حکومتی شراکت دار شیعہ، سنی اور کرد جماعتوں کے تیار کردہ نئے انتخابی قانون کے ساتھ، "متعدد انتخابی ضلع" کے نظام کی جگہ  "بند فہرست اور واحد انتخابیعلاقے " کے نظام  پر عمل درآمد شروع کردیا جائے گا۔

کچھ چھوٹی سیاسی جماعتوں اور آزاد نمائندوں نے اس سے حکمران جماعتوں کو فائدہ پہنچے گاکی بنا پر  اس  بل کی مخالفت کی ہے۔

اطلاع کے مطابق   سیاست سے ریٹائر ہونے والے شیعہ مذہبی اور سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر اور شیعوں کے اعلیٰ ترین مقتدر آیت اللہ علی السیستانی نے بھی انتخابی قانون میں تبدیلی  اور واپس سابق نظام پر  عمل درآمد کی  مخالفت کی تھی۔

عراق میں "متعدد حلقہ بندی" کا نظام پہلی بار 10 اکتوبر 2021 کو ہونے والے انتخابات میں نافذ کیا گیا تھا۔

اس نظام سے بالخصوص ایران کی حمایت یافتہ شیعہ جماعتوں کے ووٹ ضائع  ہوگئے تھے۔

اس انتخابی قانون کے خلاف عراق کے دارالحکومت اور جنوبی صوبوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئےتھے۔



متعللقہ خبریں