اسرائیل کے وزیر کے بیان پر شدید ردِ عمل

نابلس کے قصبے حوارا میں یہودی آباد کاروں کے حملوں کی حمایت کرنے والے اسرائیلی وزیر نے فلسطینیوں کے وجود ہی  سے انکار  کردیا ہے

1963433
اسرائیل کے وزیر کے بیان پر شدید ردِ عمل

اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کے وزیر خزانہ Bezalel Smotrich، کے تہلکہ خیز بیانات کے  بعد شدید ردِ عمل کا سلسلہ جاری ہے۔

نابلس کے قصبے حوارا میں یہودی آباد کاروں کے حملوں کی حمایت کرنے والے اسرائیلی وزیر نے فلسطینیوں کے وجود ہی  سے انکار  کردیا ہے۔

اس بار فرانس کی جانب سے سموٹریچ کے متنازعہ الفاظ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ نے سموٹریچ کے متنازعہ الفاظ کو "اشتعال انگیز" اور "غیر ذمہ دارانہ" قرار دیا ہے۔  فرانسیسی وزارت خارجہ  کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت میں اعلیٰ اختیارات کے حامل افراد کو وقار کے ساتھ کام  کرنے کی ضرورت ہے۔

فرانسیسی وزارت خارجہ  کے بیان میں  دیگر اقوام  کے  وقار کا احترام کرنے اور تناؤ کو بڑھانے والے کسی بھی اظہار سے گریز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

دریں اثنا ء اسرائیلی پارلیمنٹ نے 2005 میں خالی ہونے والی 4 غیر قانونی بستیوں کو دوبارہ کھولنے کے قانون کی منظوری دے دی ہے۔

نئے قانون کا مقصد مقبوضہ مغربی کنارے میں 10,000 یہودی آباد کاروں کو ان کی بستیوں میں واپس بھیجنا اور آباد کرنا مقصود ہے۔

یورپی یونین (EU) نے اس قانون کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل کے دفتر سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس فیصلے کا تناؤ کو کم کرنے کی کوششوں پر منفی اثر  پڑے گا۔     



متعللقہ خبریں