یونان: مسافر اور مال بردار ٹرین کا تصادم،متعدد افراد ہلاک و زخمی

بتایا گیا ہے کہ   ایتھنز سے  تھیسالونیکی جانے والی اس مسافر ٹرین میں 350 افراد سوار تھے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے

1952950
یونان: مسافر اور مال بردار ٹرین کا تصادم،متعدد افراد ہلاک و زخمی

یونان میں مسافر اور مال بردار ٹرین  کے تصادم کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 85 زخمی ہوگئے۔

یونانی سرکاری  ایجنسی امنا کے مطابق، حادثے کے باعث 3 بوگیوں کو آگ لگ گئی جبکہ کئی بوگیاں پٹری سے بھی اتر گئیں۔

بتایا گیا ہے کہ   ایتھنز سے  تھیسالونیکی جانے والی اس مسافر ٹرین میں 350 افراد سوار تھے جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ہے۔

 حادثے کے بعد ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں