ایران: وزارت دفاع کی تنصیب پر ڈرون حملہ

بتایا گیا ہے کہ اصفہان کی فوجی تنصیب پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں جس پر کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے

1939114
ایران: وزارت دفاع کی تنصیب پر ڈرون حملہ

ایران میں دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، ابتدائی طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، ایران کے مرکزی شہر اصفہان کی فوجی تنصیب پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئی تھیں، بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کردی کہ وزارت دفاع کے ایک ورکشاپ کمپلیکس پر ڈرون حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

سرکاری میڈیا کہنا ہے کہ  دفاعی تنصیب پر حملے کیلئے مائیکرو برڈز کا استعمال کیا گیا، ایک مائیکرو برڈ کو فضائی دفاعی نظام نے مارگرایا گیا جبکہ دو پھٹ گئے۔

ایرانی وزارت دفاع  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دھماکوں سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ  ورکشاپ کی چھت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔



متعللقہ خبریں