مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری ’تشدد کی لہر، افسوسناک ہے: اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر

ٹور وینز لینڈ  نے کہا کہ  2022 کے دوران تشدد کے واقعات  اور دیگر منفی رجحانات اس سال کے آغاز سے مسلسل دیکھے جا رہے ہیں

1938507
مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری ’تشدد کی لہر، افسوسناک ہے: اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر

مشرق وسطیٰ کے امن عمل کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر ٹور وینز لینڈ نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری ’تشدد کی لہر‘ پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹور وینز لینڈ نے ایک تحریری بیان میں کہا، "مقبوضہ مغربی کنارے میں جاری تشدد کی لہر  بڑی پریشان اور قابلِ افسوس ہے۔  انہوں نے کہا کہ جنین میں اسرائیل کی طرف سے منعقدہ حراستی آپریشن کے دوران بندوق برداروں اور ایک خاتون سمیت 9 فلسطینیوں کی ہلاکت اس افسوسناک واقعات میں سے ایک ہے۔

ٹور وینز لینڈ  نے کہا کہ  2022 کے دوران تشدد کے واقعات  اور دیگر منفی رجحانات اس سال کے آغاز سے مسلسل دیکھے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشیدگی کو جلد از جلد کم  کرنے  اور مزید اموات کو  روکنے کی ضرورت ہے۔ ٹوینز لینڈ نے اسرائیلی اور فلسطینی حکام سے "تناؤ کو کم کرنے، امن بحال کرنے اور مزید تنازعات سے بچنے" کا مطالبہ کیا، اور اس بات پر زور دیا کہ وہ حکام کے ساتھ فعال طور پر مذاکرات  جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے کے شمال میں واقع جنین پناہ گزین کیمپ پر کل صبح اسرائیلی فوج کے حملے میں 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔ فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ چھاپے میں 20 فلسطینی زخمی ہوئے، جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔

مغربی کنارے اور مشرقی القدس  میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سال کے آغاز سے اب تک ایک خاتون اور 5 بچوں سمیت 29 فلسطینی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں