ایران میں زلزلہ ،120 افراد زخمی

مغربی آذربائیجان کے ہلال احمر کے صدر حامد محبوبی نے اس حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے پانچ دیہاتوں میں بیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک ایک سو بیس افراد زخمی ہو چکے ہیں

1934735
ایران میں زلزلہ ،120 افراد زخمی

ایرانی صوبہ  مغربی آذربائیجان سے متصل ہوئے نامی شہر میں 5٫4 شدت کا زلزلہ آیا جس سے ایک سو بیس افراد زخمی ہو گئے۔

تسنیم خبر ایجنسی کےمطابق، 5٫4 شدت کا یہ زلزلہ  ہوئے شہر  میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر اڑھتیس منٹ پر آیا ۔

 مغربی آذربائیجان کے ہلال احمر کے صدر حامد محبوبی نے اس حوالے سے بتایا کہ زلزلے کی وجہ سے پانچ دیہاتوں میں بیس مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور اب تک ایک سو بیس افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ  علاقے میں پندرہ عدد امدادی ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔



متعللقہ خبریں