شمالی شام میں دہشت گردوں سے جھڑپ میں ایک فوجی شہید

ہمیں سخت افسوس دلانے والے  اس واقع میں  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے   شہید کی  مغفرت کے دعا گو ہیں

1932591
شمالی شام میں دہشت گردوں سے جھڑپ  میں ایک فوجی شہید

شمالی شام میں  فرات ڈھال  کاروائی علاقے میں ایک فوجی شہید ہو گیا۔

وزارت قومی دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فرات شیلڈ آپریشن کے علاقے میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کی طرف سے گزشتہ  روزفوجی  اڈہ واقع ہونے والے  علاقے میں ہراساں کرنے کے زیر ِ مقصد فائرنگ کے نتیجے میں ٹینکر سارجنٹ سلجوق  کرت شدید زخمی ہو گیا جسے اسپتال  میں زیر علاج لے لیا گیا، تا ہم  تمام تر کوششوں کے باوجود   کرت جانبر نہ  ہو سکا اور جام شہادت نوش کر گیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ  ہمیں سخت افسوس دلانے والے  اس واقع میں  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے   شہید کی  مغفرت کے دعا گو ہیں ،  اس کے لواحقین ، ترک مسلح افواج اور ترک قوم   سے تعزیت کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں