یمن میں سڑک پر نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 3 افراد جان بحق

ضلع خیص  میں سڑک پر نصب  بارودی سرنگ  عام شہریوں کے گزرکے دوران دھماکے سے  پھٹ گئی

1920155
یمن میں سڑک پر نصب بارودی سرنگ کے پھٹنے سے 3 افراد جان بحق

 

یمن کے صوبہ الحدیدہ کے ضلع خیص میں سڑک پر بچھائی گئی بارودی سرنگ کے پھٹنے کے نتیجے میں2 بچوں سمیت  3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ضلع خیص  میں سڑک پر نصب  بارودی سرنگ  عام شہریوں کے گزرکے دوران دھماکے سے  پھٹ گئی۔

یمن میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ستمبر 2014 سے دارالحکومت صنعا اور کچھ علاقوں پر قابض ہیں۔ سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج مارچ 2015 سے حوثیوں کے خلاف یمنی حکومت  سے تعاون کر رہی ہیں۔

یمنی حکومت اور انسانی حقوق کی رپورٹوں کے مطابق، ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے 2014 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے ملک بھر میں تقریباً 20 لاکھ بارودی سرنگیں بچھا  رکھی ہیں جن سے ہزاروں کی تعداد میں  شہری  ہلاک یا زخمی  ہو ئے ہیں۔



متعللقہ خبریں